نئی دہلی 16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)نے آج کرناٹک اسمبلی انتخاب کے لیے82امیدواوں کی اپنی دوسری لسٹ جاری کی ۔پارٹی دفترمیں گذشتہ شام پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔پارٹی کے قومی صدرامت شاہ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندرمودی بھی موجودتھے۔